اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد شیعہ رہنماؤں کو رہا کردے۔ رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ناصر شیرازی، عباس نقوی، حسن رضا ھمدانی اور شیخ عمران نے لاھور میں ایک اعلان میں کہا ہے کہ حکومت شیعہ رہنماؤں کو گرفتار کرکے ملک میں کشیدگي پھیلانا چاہتی ہے۔
ان شیعہ رہنماؤں نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر شیعہ رہنماؤں بالخصوص آئي ایس او کے طلباء اور حامیوں کو رہا کردے ورنہ بصورت دیگر شیعہ قوم عاشورا کے دن دھرنا دے گي۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت شیعوں کو گرفتار کرکے اور رعب و وحشت پھیلا کر نواسہ رسول کی عزاداری میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرسکتی۔ قابل ذکرہے نماز جمعہ کے بعد آج سارے پاکستان میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں جن میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف حکومت کے اقدامات کی مذمت کی گئي۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲